’’ ٹائیگر ووڈ آف بنگال ‘‘ صدیق الرحمان نے ریو گیمز میں جگہ بناکر تاریخ رقم کردی

گالفر صدیق الرحمان ریو اولمپکس کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بن گئے


AFP July 13, 2016
صدیق الرحمان آئندہ ماہ ریو ڈی جنیرو میں شیڈول گالف ایونٹ میں شریک ہونے والے 60 پلیئرز میں سے ایک ہوں گے۔ فوٹو: فائل

گالفر صدیق الرحمان ریو اولمپکس کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بن گئے، ''ٹائیگر ووڈ آف بنگال'' کی عرفیت سے مشہور گالفر نے اولمپکس میں نئی ملکی تاریخ رقم کردی۔

صدیق الرحمان آئندہ ماہ ریو ڈی جنیرو میں شیڈول گالف ایونٹ میں شریک ہونے والے 60 پلیئرز میں سے ایک ہوں گے، 31 سالہ گالفر نے گذشتہ دنوں انٹرنیشنل گالف فیڈریشن کی جاری کردہ رینکنگ میں 56ویں پوزیشن پانے پر ریو گیمز میں شرکت یقینی بنائی، جو کٹ آف ڈیٹ میں تھی، بنگلہ دیش اب تک اولمپکس میں کوئی میڈل نہیں جیت پایا ہے، اس سے قبل ان کے تمام ایتھلیٹس نے عالمی گیمز میں وائلڈ کارڈ انٹریز کی بدولت ہی شرکت کی ہے، جو انھیں آئی او سی اور دیگر اسپورٹس باڈیز کی جانب سے فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

جیسن ڈے ، رورے میکلروئے اور جورڈن اسپیتھ جیسے کئی معروف گالفر زیکا وائرس کی وجہ سے ریو گیمز میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں، ایسے میں دو بار ایشین ٹور فاتح صدیق الرحمان گیمز کا حصہ بن جانے پر خوشی سے نہال ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس اسپورٹس کے درخت کی بلندی کے مشابہ ہے، وہ اب اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ملکی پرچم بھی تھامیں گے، ان کا ملکی دستہ چار ایتھلیٹس پر مشتمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں