صدر نے ناراض اتحادیوں کو منانے کیلئے سابق وزیر اعظم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

اجلاس میں صوبےاورخصوصی طورپرکراچی میں امن وامان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

صدرآصف زردای نے کہا کہ سندھ میں ناراض اتحادیوں سے مذاکراتی کمیٹی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرکےرپورٹ پیش کرے۔ فوٹو: فائل

صدرآصف زرداری نے سندھ میں ناراض اتحادیوں سے مذاکرات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کریں گے۔


بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں صدرآصف زردای نے کہا کہ سندھ میں ناراض اتحادیوں سے مذاکراتی کمیٹی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرکےرپورٹ پیش کرے۔


اجلاس میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں بھی سندھ میں انتخابات اور تیاریوں کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی۔ اجلاس میں صوبےاورخصوصی طورپرکراچی میں امن وامان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

صدرآصف زرداری نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ارب روپے کا پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس کاآدھا حصہ وفاق دے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story