سپریم کورٹ کا آئی بی فنڈز کے سیاسی استعمال پر سابق اور موجودہ سربراہان سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے ایکسپریس ٹریبیوں کے رپورٹر اسد کھرل کے متعلقہ سیکرٹ دستاویزات پیش کرنے پر نوٹس جاری کئے۔


ویب ڈیسک November 28, 2012
سپریم کورٹ نے ایکسپریس ٹریبیوں کے رپورٹر اسد کھرل کے متعلقہ سیکرٹ دستاویزات پیش کرنے پر نوٹس جاری کئے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نےآئی بی کے فنڈز کو سیاسی مقاصد کے لئےاستعمال کرنے کے متعلق ایکسپریس ٹریبیون کی خبر پر آئی بی کے 2 سابق اور موجودہ سربراہ سے جواب طلب کرلیا۔


چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایکسپریس ٹریبیون کے رپورٹر اسد کھرل نے متعلقہ سیکرٹ دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیے جن کو عدالت نے جائزہ لینے کے بعد دوبارہ سیل کردیا۔


چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی بی سربراہان کا جواب دیکھنے کے بعد ان کو طلب کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔ عدالت نے 2 سابق اور موجودہ سربراہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |