اعتزاز احسن کا مووآن تحریک کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

موو آن پارٹی کےسربراہ کوگرفتار کرکے پارلیمانی کمیٹی کے روبرو پیش کیا جائے، باقی باتیں ہم خود اگلوا لیں گے، اعتزازاحسن


ویب ڈیسک July 13, 2016
آرمی چیف کے بینر آویزاں کرنے کا معاملہ (ن) لیگ نے اٹھایا لیکن کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا، اعتزاز احسن۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹر آویزاں کرنے پر موو آن تحریک کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے بینر آویزاں کرنے کا معاملہ (ن) لیگ نے اٹھایا لیکن کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا جب کہ آئی ایس پی آر نے بھی آرمی چیف کے بینر لگانے کے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت آرمی چیف کی تصاویر والے بینر لگانے کے معاملے میں ملوث نہیں ہے تو پھر وزیر داخلہ کو اس معاملے پر ایکشن لینا چاہیئے اور موو آن پارٹی کے سربراہ کو گرفتار کر کے پارلیمانی کمیٹی کے روبرو پیش کیا جائے، باقی باتیں ہم خود اگلوا لیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھئے: فوج کا آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹر سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فوج کی حمایت میں پوسٹرلگانا ہمیں خوفزدہ کرنے کی حکومتی چال ہے، اعتزاز احسن

واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز سے ملک کے مختلف شہروں میں نامعلوم افراد کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹر آویزاں کئے گئے تھے جن پر آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |