برطانیہ میں غیرقانونی طور پر مقیم 78 پاکستانی پاسپورٹ سیل منتقل

پاکستانیوں کو غير قانونی طور پر قيام کرنے اور زائد المعياد ويزہ سميت اميگريشن قوانين كی خلاف ورزی پر بے دخل کیا گیا۔


Online November 28, 2012
پاکستانیوں کو غير قانونی طور پر قيام کرنے اور زائد المعياد ويزہ سميت اميگريشن قوانين كی خلاف ورزی پر بے دخل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

برطانیہ میں غير قانونی طور پر قيام کرنے اور زائد المعياد ويزہ سميت اميگريشن قوانين كی خلاف ورزی ميں ملوث 78 پاكستانی بے دخل کیے جانے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔


بے دخل کیے گئے افراد كو ايک خصوصی چارٹر پرواز كے ذريعے اسلام آباد لايا گيا جہاں انہيں برطانوی اميگريشن حكام نے ايف آئی اے كے انسداد انسانی اسمگلنگ سيل حكام كے حوالے كرديا جہاں سے انہیں تفصيلی جانچ پڑتال كے لئے پاسپورٹ سيل منتقل كرديا گیا ہے۔ ان افراد ميں سے بيشتر كا تعلق پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد كشمير كے مختلف علاقوں سے ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں