کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی ایک اورپیشگوئی غلط ثابت ہوگئی

بھارت سے سندھ کے زیریں علاقوں میں داخل ہونے والا بارش دینے والا سسٹم کمزورپڑ گیا ہے، چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید


ویب ڈیسک July 13, 2016
بارش دینے والاسسٹم اب بھی کراچی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں پھیلا ہوا ہے، عبدالرشید فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روزاورآج شہر قائد میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی تھی لیکن گزشتہ کئی برسوں کے دوران کی جانے والی سیکڑوں پیش گوئیوں کی یہ طرح یہ بھی غلط ثابت ہوئی اورہوا کا کم دباؤ ایک بارپھر بغیربرسے ہی ختم ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ خلا سے مصنوعی سیاروں کی مدد سے لی گئی تصویرکے مطابق بھارت سے سندھ کے زیریں علاقوں میں داخل ہونے والا بارش دینے والا سسٹم کمزورپڑ گیا ہے اوراس بات کا قومی امکان یہ ہے کہ یہ سسٹم سمندر میں اترجائے گا۔

عبدالرشید کا مزید کہنا تھا تھا کہ بارش دینے والاسسٹم اب بھی کراچی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں پھیلا ہوا ہے،اس لئے ابھی بارش کی امید باقی ہے تاہم ماہرین جمعرات کو بارش کے بارے میں حتمی پیش گوئی کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |