بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرے، اعزاز احمد چوہدری


ویب ڈیسک July 13, 2016
پاکستان نے اسلامی ممالک کے سفیروں کو طلب کر کے بھارتی مظالم کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، اعزاز چوہدری. فوٹو؛ فائل

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے دفترخارجہ میں مسلم ممالک کے سفیروں کو مدعو کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم ڈھا رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے آوازبلند کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر بھارتی ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

اس خبر کو بھی پڑھیں: بان کی مون کا مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کشمیرکے نواجوان رہنما برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد ہونے والے مظاہروں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ 5 روزمیں 35 کشمیری شہید اور1500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرکے کرفیو نافذ کر رکھا ہے جب کہ حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند اورانٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔