اسکینڈل کوئن قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرلیا

8 سال قبل والدین نے عاشق نامی شخص سے زبردستی شادی کرادی تھی، ماڈل


ویب ڈیسک July 13, 2016
8 سال قبل والدین نے عاشق نامی شخص سے زبردستی شادی کرادی تھی،قندیل بلوچ. فوٹو: فائل

نئی ابھرنے والی اسکینڈل کوئن قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکی کھوجی ٹیم نے پتہ لگایا کہ کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والا عاشق حسین نامی شخص قندیل بلوچ کا شوہر ہے اور اس کا ایک بچہ بھی ہے جب کہ ایکسپریس نیوز نے قندیل بلوچ کا نکاح نامہ اور شادی کی تصاویریں بھی حاصل کرلیں۔



دوسری جانب جب اس حوالے سے قندیل بلوچ سے رابطہ کیا گیا تو قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب 18 سال کی تھی تو ماں باپ نے 2008 میں عاشق حسین نامی شخص سے زبردستی شادی کرا دی تھی جس سے ایک بچہ بھی ہے لیکن شادی کے بعد میں نے کہا کہ مجھے پڑھنا ہے اور اس پسماندہ علاقے میں نہیں رہنا جس کے بعد تعلیم جاری رکھنے کی غرض سے عاشق سے خلع لی۔



قندیل بلوچ کا 6 سالہ بیٹا اور شوہر عاشق کی ایک تصویر:



ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ عاشق حسین مجھ پر تشدد کرتا تھا جس کے تشدد کی وجہ سے میں نے دارالامان میں پناہ لی، کیا ایک عورت کا حق نہیں کہ وہ اپنی زندگی جئے اور پڑھائی جاری رکھے،عاشق حسین مجھے بھائیوں سے بھی نہیں ملنے دیتا تھا اور ہمسائیوں کے ہاں بھی جانے پر پابندی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میرے خلاف پاکستان میں کیوں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور اب میں مشہور ہورہی ہوں تو یہ شخص دعوے کررہا ہے۔

قندیل بلوچ کی شوہر اور ساس کے ہمراہ کوٹ ادو میں لی گئی ایک یادگار تصویر:



ماڈل قندیل بلوچ اور عاشق حسین کے نکاح نامے کا عکس:



قندیل بلوچ کے شوہر عاشق حسین نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ جھوٹ بول رہی ہے، ہماری پسند کی شادی ہوئی تھی جب کہ قندیل بلوچ کے لکھے گئے رومانوی خطوط بھی موجود ہیں۔ عاشق حسین نے کہا کہ قندیل بلوچ نے بنگلہ، گاڑی اور دیگر مطالبات شروع کردیئے تھے اور ملازمت کے لئے ضد کرنے لگی تو دونوں کے درمیان معاملات خراب ہوگئے تھے۔

ماڈل قندیل بلوچ کا اصلی شناختی کارڈ کا عکس جس میں ان کا نام قندیل بلوچ نہیں بلکہ فوزیہ عظیم ہے۔ ماڈل کی جائے پیدائش ڈیرہ غازی خان ہے اور وہ یکم مارچ 1990 کو پیدا ہوئیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔