تیسری شادی سے متعلق خبروں پر عمران خان میڈیا پر برہم تحریک انصاف کا پیمرا کو خط

میڈیا نے میری شادی سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹی خبریں چلا کر غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کیا، چیئرمین تحریک انصاف

غلط معلومات پر مبنی خبریں چلانا معاشرے میں اخلاقیات کی تباہی کو ظاہر کرتا ہے، چیرمین تحریک انصاف. فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر اپنی شادی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے غیر اخلاقی حرکت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری شادی کی غلط خبریں نشر کیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے میری شادی سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹی خبریں چلا کر غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کیا، اگر برطانیہ میں ایسا ہوتا تو سب کے سر شرم سے جھک جاتے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے اس خاتون کی تصاویر بھی دکھائیں جس کو نا تو میں جانتا ہوں اور ہی کبھی اس سے ملا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی غلط معلومات پر مبنی خبریں چلانا اخلاقیات کی تباہی کو ظاہر کرتا ہیں۔






دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں چلانے پر پیمرا کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا نے بے بنیاد خبریں چلا کر عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا لہذا ان جن چینلز نے جھوٹی خبریں چلائیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کچھ میڈیا چینلز نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں چلاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے پاکپتن کے مانیکا خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی کر لی ہے۔
Load Next Story