الیکشن کمیشن کے غیرفعال ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا ازخود نوٹس

صوبائی ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے الیکشن کمیشن غیرفعال ہے اور اب تک ممبران کی تقرری نہیں کی جاسکی

چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے نوٹ پر از خود نوٹس لیا اور اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا . فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے پر از خود نوٹس لے لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: متحدہ اپوزیشن الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر حتمی فیصلہ نہ کرسکی

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے نوٹ پر از خود نوٹس لیا جس کے بعد کل 2 رکنی بینچ کیس سماعت کرے گا۔


دوسری جانب چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کراچی میں میئراورڈپٹی میئرکے انتخابات سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس انورظہیرجمالی نےالیکشن کمیشن کی غیرفعالیت کا نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن غیرفعال ہوچکا ہےاورالیکشن کمیشن کے غیرفعال ہونے پر6 ماہ تک بیٹھ کرکھیل نہیں دیکھیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کا مقررہ آئینی مدت میں الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری پراتفاق

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جوکام کرنے کے ہیں ان پرحکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے، صرف فرینڈلی فائرکئے جا رہے ہیں۔ 2008 میں مردم شماری ہونا تھی جو آج تک نہیں ہوئی، آٹھ سال سے ملی بھگت کے تحت کام چلایا جا رہا ہے، ایسے ملک نہیں چلتے، کیس کی مزید سماعت مردم شماری ازخودنوٹس کیس کے ساتھ ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے الیکشن کمیشن غیرفعال ہے اور اب تک ممبران کی تقرری نہیں کی جاسکی۔
Load Next Story