رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا ترجمان سندھ رینجرز

اظہار احمد خان فیڈرل بی ایریا میں عبدالحسیب کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ گئے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا تھا


ویب ڈیسک July 13, 2016
اظہار احمد سے 34 مختلف قانونی امور پر پوچھ گچھ کی گئی، ترجمان سندھ رینجرز فوٹو: فائل

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز حراست میں لیے گئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد سے مختلف معاملات پر پوچھ گچھ کی گئی، اس دوران تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ تفتیش کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے تاہم حقائق کی مزید جانچ پڑتال کے لیے انہیں بوقت ضرورت دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اظہار احمد خان فیڈرل بی ایریا میں رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب احمد کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ گئے تھے جہاں سے انہیں رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔