ڈاکٹروں نے کرینہ کپورکے ہاں بیٹے کی  پیدائش کی نوید سنادی

ادکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں رواں برس دسمبر میں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔


ویب ڈیسک July 13, 2016
ادکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں رواں برس دسمبر میں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ فوٹو؛ فائل

ڈاکٹروں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں بیٹے کی ولادت کی نوید سنادی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کو فلم نگری کی سب سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار والی جوڑی قراردیا جاتا ہے جب کہ اداکارہ کرینہ کپور حاملہ ہیں جن کے ہاں رواں برس دسمبر میں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے بعد اب ڈاکٹروں نے ایک اور خوشخبری سنادی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کرینہ کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپورنے لندن میں بچے کی جنس جاننے کے لیے ٹیسٹ کروائے جس کے بعد ڈاکٹروں نے اداکار جوڑے کے گھر بیٹے کی پیدائش کی نوید سنادی ہے جس پر پٹودی اور کپور خاندان خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی بھی پہلے بچے کی پیدائش کے موقع پر خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سیف علی خان نے کرینہ کپور کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اپنی نئی آنے والی فلم ''ویر دی ویڈنگ'' میں حاملہ خاتون کاکردار ادا کریں گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔