دن بھرکی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 13, 2016
اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

PARIS: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کرکے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی میں تاخیر پر عدالت عالیہ کے سینئر ججوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کل تمام ججز کا اجلاس طلب کرلیا۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے پر از خود نوٹس لے لیا۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



نئی ابھرنے والی اسکینڈل کوئن قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرلیا۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے نئی وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جس کھلاڑی سے ڈر لگے اسے دباؤ میں لانا برطانوی میڈیا کا پرانا وطیرہ ہے تاہم مجھے معلوم ہے کہ عامر بہت مضبوط اعصاب کا مالک ہے وہ پاکستان کے لئے اچھا پرفارم کرے گا۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



ڈاکٹروں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں بیٹے کی ولادت کی نوید سنادی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے محكمہ موسمیات كی كاركردگی پر برہمی كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ محكمہ كی پیش گوئیاں درست نہیں ہوتیں لہٰذا ادارہ اپنی كاركردگی بہتر بنائے۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



دنیا کے کئی ممالک سمیت پاکستان میں فون کالز کے ذریعے ڈینگی کی وبا کی پیشگوئی کرنے والے نظام نے کام شروع کردیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔