لاہور کے علاقے بادامی باغ سے 4 بچے اغوا وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

بچوں کو گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا، آئی جی سندھ نے بچوں کی بازیابی کے احکامات جاری کردیئے۔

بچوں کو گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا، آئی جی سندھ نے بچوں کی بازیابی کے احکامات جاری کردیئے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

سٹی ڈویژن میں كمسن بچوں كو اغوا كرنے والے گروہ كا انكشاف سامنے آیا ہے جہاں بادامی باغ كے علاقے میں 4 كمسن بچوں كو اغوا كرلیا گیا جن کا تاحال کچھ پتا نہیں چلا سکا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور میں بادامی باغ كے مختلف علاقوں سے 4 بچوں كو گھر سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا كرلیا گیا، چاروں بچوں كی عمریں 4 سے 10سال كے درمیان ہیں جن میں عمیر ولد شفیق، سمیر ولد رفاقت، دائم ولد فیصل اور فاہد ولد تنویر شامل ہیں۔ بچوں كے اغوا كی پے درپے وارداتوں كے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور اغوا كی وارداتوں كے پیش نظر والدین نے بچوں كے گھر سے باہر نكلنے پر پابندی عائد كردی ہے۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بچوں کے اغوا کے واقعات كا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب كرلی ہے۔ آئی جی پنجاب مشتاق سكھیرا نے بچوں كی بازیابی اور ملزمان كی گرفتاری كے لیے فوری اقدامات كرنے كے احكامات جاری كیے ہیں۔

ذرائع كے مطابق ہر مقدمے کی الگ تفتیش كے لیے ایك ایس پی، ایك ڈی ایس پی، ایك انسپكٹر اور سب انسپكٹر سمیت دیگر اہلكاروں پر مشتمل ٹیمیں تشكیل دے دی گئی ہیں جب کہ اغوا كے چاروں واقعات كے مقدمات تھانہ بادامی باغ میں درج کرلیے گئے ہیں۔
Load Next Story