’’امجد صابری قتل میں کالعدم تنظیم ملوث قاتل شہر سے فرار ہو گئے‘‘

معروف قوال کے قتل کاحکم پنجاب سے دیاگیا، گرفتار دہشتگردوں کا دوران تفتیش انکشاف


Staff Reporter July 14, 2016
معروف قوال کے قتل کاحکم پنجاب سے دیاگیا، گرفتار دہشتگردوں کا دوران تفتیش انکشاف: فوٹو : فائل

ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جوکہ واردات کے بعد شہرسے فرارہوگئے، ماہ اپریل میں اورنگی ٹاؤن میں بھی 7 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے ملزمان کاتعلق بھی کالعدم تنظیم سے بتایا گیا تھا اوروہ ملزمان بھی واردات کے بعد شہر سے فرار ہوگئے تھے۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس کے ایک افسرنے نام ظاہرکرنے کی شرط پربتایا کہ امجد فرید صابری کے قتل میں کالعدم تنظیم( لشکر جھنگوی ) سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جنہوں دوران تفتیش انکشاف کیا کہ امجد فرید صابری کوان کے 2 ساتھیوں نے قتل کیا،ذرائع نے بتایا کہ امجدصابری کے قتل کے احکام پنجاب سے دیے گئے تھے، قتل کیس کی تفتیش کے دوران بلڈر مافیا کے پہلوؤں پرتفتیش کی گئی تاحال بلڈر مافیاسے تعلق سامنے نہیں آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعدہی اصل وجوہات سامنے آسکے گی کہ امجد کا قتل فرقہ ورانہ دہشتگردی ہے یا کسی سے نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں