پریانکا اوردپیکا کے بعد انوشکا بھی ہالی ووڈ میں کام کے لیے پرتولنے لگیں

دوسری جگہ منفرد قسم کا کام کرنے کی خواہاں ہوں جودلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقت پر مبنی بھی ہو، اداکارہ


ویب ڈیسک July 14, 2016
اچھا کام اورچیلنج ہونے کے علاوہ وہ کسی صورت بھی ہالی ووڈ نگری کا رخ نہیں کرسکتی ہیں، اداکارہ:فوٹو:فائل

بالی ووڈ نگری میں اداکارہ پریانکا اوردپیکا نے شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام بنا چکی ہیں اور ان دونوں کی طرح اداکارہ انوشکا شرما بھی ہالی ووڈ میں کام کے پر تولنے لگیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جوآج کل نئی ریلیزہونے والی فلم "سلطان" کی کامیابی پرخاصی خوش ہیں اورفلم کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں، اداکارہ سے جب ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا کافی دلچسپ ہوگا اگرموقع ملا تو وہ ضرورہالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکاہالی ووڈ میں مصروف؛ بالی ووڈ کیلیے وقت ختم ہوگیا

انوشکا شرما نے کہا کہ یہ بالکل درست وقت ہے جہاں بھارتی فنکار بین القوامی فلموں میں بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں جب کہ وہ خود بھی دوسری جگہ منفرد قسم کا کام کرنے کی خواہاں ہیں جو دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقت پر مبنی بھی ہو، لیکن اداکارہ ایسا کوئی کام ہالی ووڈ میں نہیں کرنا چاہتی ہیں جو کہ انہوں نے تاحال بالی ووڈ میں نہ کیا ہو۔ اداکارہ نے کہا کہ اچھا کام اور چیلنج ہونے کے علاوہ وہ کسی صورت بھی ہالی ووڈ نگری کا رخ نہیں کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ون ڈیزل کے بعد بریڈپٹ کے مدمقابل کاسٹ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہرطرح کے کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، تاہم دوسری جگہ کام کرنا بھی دلچسپ موقع ہوگا تاہم تاحال ابھی اس حوالے سے کوئی کوشش نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔