امریکا میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 2 پولیس اہلکار زخمی

واقعہ جھگڑے کا پیش خیمہ ہے اس میں دہشت گردی یا انتہا پسندی کا عنصر شامل نہیں، پولیس سربراہ


ویب ڈیسک July 14, 2016
جائے حادثہ کے قریب موجود پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو قاتل نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کردی،امریکی پولیس : فوٹو : فائل

امریکی شہر سینٹ لوئی میں جھگڑے کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شہر سینٹ لوئی میں ایک شخص نے چند لوگوں سے جھگڑے کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد جیسے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو مسلح شخص نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔

مقامی پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر سامنے آنے والی شہادتوں سے یہ بات واضح ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کا پیش خیمہ ہے، اس میں دہشت گردی یا انتہا پسندی کا عنصر شامل نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے کافی نرم قوانین نافذ ہیں جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کی جانوں کا ضیاع معمول کی بات ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔