ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی درخواست منظور ماڈل گرل عدالت طلب

ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذاٰ ملزمہ کا جلد از جلد ٹرائل کیا جائے ، پاکستان کسٹمز کا موقف

ماڈل ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذاٰ ملزمہ کا جلد از جلد ٹرائل کیا جائے، کسٹم حکام کا مؤقف: فوٹو:فائل

کسٹم عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی دوبارہ سماعت شروع کرنے سے متعلق پاکستان کسٹمز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماڈل گرل کو 28 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذاٰ ملزمہ کا جلد از جلد ٹرائل کیا جائے جس پر کسٹم عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جولائی کوعدالت طلب کرلیا ہے۔


دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مقدمے کی سماعت وکلا کی ہڑتال کی نذر ہوگئی۔ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کی درخواست کی سماعت آج سندھ ہائی کورٹ میں ہونی تھی لیکن آج شہر بھر میں وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ہے درخواست کی سماعت اب 20 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ کسٹم عدالت نے کیس کا ریکارڈ عدالت عالیہ میں ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔
Load Next Story