جانیے آپ کی صحت کے لیے نمک کی کتنی مقدار مفید ہے

بالغ افراد میں نمک کی یومیہ خوراک 2300 ملی گرام یا اس سے کم رہے تو ان کی صحت بہتر رہے گی۔


ویب ڈیسک July 15, 2016
بالغ افراد میں نمک کی یومیہ خوراک 2300 ملی گرام یا اس سے کم رہے تو ان کی صحت بہتر رہے گی۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: نمک ہمارے جسم کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے، لیکن امریکی محکمہ صحت اور سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے نمک کی روزانہ خوراک کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہے۔

غذا کے بارے میں ان اداروں کی جاری کردہ ''رہنما ہدایات'' (گائیڈ لائنز) کے مطابق، بالغ افراد میں نمک کی یومیہ خوراک 2300 ملی گرام یا اس سے کم رہے تو ان کی صحت بہتر رہے گی۔ آسان الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ روزانہ کھانے کے ایک چمچے جتنا یا اس سے کچھ کم نمک استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کے لیے محفوظ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایک وقت میں 2 گلاس پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد

یاد رہے کہ نمکین غذاؤں کے علاوہ پھیکی اور بعض میٹھی غذاؤں میں بھی نمک کی کچھ نہ کچھ مقدار ضرور موجود ہوتی ہے۔ جسم کو مختلف افعال درست طور پر انجام دینے کے لیے نمک کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اگر روزمرہ غذا میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوجائے تو یہ ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض اور جگر کی خرابی کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |