پی آئی اے کا رواں برس حج آپریشن 4 اگست سے شروع کرنے کا اعلان

رواں برس 120 حج پروازوں کے ذریعے 50 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جائیں گے، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک July 14, 2016
حج آپریشن 5 ستمبر تک جاری رہے گا، پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے رواں برس کے لئے حج شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق حج آپریشن 4 اگست سے شروع ہوگا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق حج آپریشن کا آغاز 4 اگست سے ہو گا جو 5 ستمبر تک جاری رہے گا، پہلی پرواز پی کے 2503 اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر 120 حج پروازیں چلائی جائیں گی جن کے ذریعے 50 ہزار افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھئے: پاکستان کو مزید 15 ہزار افراد کا حج کوٹہ ملنے کا امکان

اس خبر کو بھی پڑھیں: رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت 71 ہزار افراد حج ادا کر سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔