وزیراعظم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرواضح بیان نہ آنا شرمناک ہے عمران خان

کشمیرکے معاملے کو صرف دفترخارجہ تک محدود رکھنا وزیراعظم کی کشمیر پرہچکچاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، عمران خان

کشمیر کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے جس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہے عمران خان:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے اوروزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پرواضح بیان نہ آنا شرمناک ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے اوروزیراعظم نوازشریف کی طرف سے مقبوضہ کشمیرپرواضح بیان نہ آنا شرمناک ہے، کشمیرکے معاملے پرصرف دفترخارجہ تک محدود رہنا وزیراعظم کی کشمیر پرہچکچاہٹ کو ظاہرکرتا ہے، جارحانہ اقدامات کے لیے حکومتی پالیسی واضح ہونی چاہیے جوکہ موجود نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ وادی میں مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو، شہید کشمیریوں کی تعداد 37 ہو گئی


عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے جس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں، پاکستان کشمیرکے معاملے میں فریق ہے اور یہ محض بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل استصواب رائے ہے۔عمران خان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادتوں کا نوٹس لے جب کہ حکومت پاکستان کوبھی بین لاقوامی خاموشی کو ختم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر جارحانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت سے گریز

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی درندگی کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے اورقابض بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
Load Next Story