کراچی میں نالے کی صفائی کے دوران گھر گرنے سے خاتون ڈوب کر جاں بحق 2 بچے لاپتہ

گلبرگ میں بلدیاتی انتظامیہ کی جانب سے نالے کی صفائی کی جارہی تھی کہ اسی اثنا میں ایک مکان گرگیا جبکہ 4 کو نقصان پہنچا


ویب ڈیسک July 14, 2016
نالے اور ملبے سے 5 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فوٹو: آن لائن

گلبرگ میں کیفے پیالہ کے قریب نالے کی صفائی کے دوران گھر گرنے سے خاتون ڈوب کر جاں بحق جب کہ 2 بچے لاپتہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں کیفے پیالہ کے قریب بلدیاتی انتظامیہ کی جانب سے نالے کی صفائی کی جارہی تھی کہ اسی اثنا میں ایک مکان گرگیا جب کہ 4 مکانات کو نقصان پہنچا۔ مکان گرنے سے کئی افراد نالے میں ڈوب گئے جب کہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور بلدیاتی ادارے کے عملے نے ریسکیو آپریشن کے دوران خاتون کی لاش نکال لی جب کہ دو بچے اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ نالے اور ملبے سے 5 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مون سون میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی پر کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے لیکن نالوں پر قائم تجاوزات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں