سپریم کورٹ کا حکومت کو 27 جولائی تک چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تعینات کرنے کا حکم

عدالت چاہتی ہے کہ معاملات آئین کے مطابق چلیں، چیف جسٹس کے ریمارکس


ویب ڈیسک July 14, 2016
عدالت چاہتی ہے کہ معاملات آئین کے مطابق چلیں، چیف جسٹس کے ریمارکس. فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے حکومت کو 27 جولائی تک چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کے از خودنوٹس کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی الیکشن کمشنرز کے عہدے 12 جون کو خالی ہوئے تھے اور عہدے خالی ہونے سے پہلے ہی حکومت کو اقدامات کر لینا چاہیے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا تاہم عدالت چاہتی ہے کہ معاملات آئین کے مطابق چلیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے چار اراکین ایک ماہ قبل اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے اور تاحال ان عہدوں پر نئے ارکان کا تقرر نہیں کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن غیرموثر ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |