جانے کی باتیں جانے دو لاڑکانہ میں بھی آرمی چیف کے بینرز لگ گئے

بینرز پر منجانب " لاڑکانہ کی مظلوم اور سیاستدانوں کی ستائی عوام" لکھا ہے۔


ویب ڈیسک July 14, 2016
بینرز پر منجانب " لاڑکانہ کی مظلوم اور سیاستدانوں کی ستائی عوام" لکھا ہے، فوٹو:ایکسپریس

اسلام آباد کے بعد پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں بھی سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے بینرز لگ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بینرز اسلام آباد کے بعد پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں بھی لگا دیئے گئے ہیں جس پر لکھا ہے کہ جانے کی باتیں جانے دو جب کہ بینرز پر آرمی چیف کے لئے خوش آمدید کے بھی نعرے درج ہیں۔لاڑکانہ میں لگائے گئے بینرز پر منجانب " لاڑکانہ کی مظلوم اور سیاستدانوں کی ستائی عوام" لکھا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فوج کا آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں موو آن نامی تنظیم کی جانب سے آرمی چیف کے بینرز لگائے گئے جس پر لکھا تھا جانے کی باتیں ہوئی پرانی۔۔خدا کے لئے اب آجاؤ''۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فوج کی حمایت میں پوسٹر لگانا ہمیں خوفزدہ کرنے کی حکومتی چال ہے، اعتزاز احسن

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔