حج اسکینڈل ایف آئی اے نے عبد القادر گیلانی سمیت 7 افراد کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

ڈائریکٹر ایف آئی اے کےلکھےگئے خط میں ان افراد کے انکم ٹیکس گوشوارے، جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں


ویب ڈیسک November 28, 2012
ڈائریکٹر ایف آئی اے کےلکھےگئے خط میں ان افراد کے انکم ٹیکس گوشوارے، جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

حج اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے عبد القادر گیلانی سمیت 7 افراد کے انکم ٹیکس گوشوارے، جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات طلب کرنے لئے ڈائریکٹر ایف آئی نے ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبد القادر گیلانی کے علاوہ ان کی اہلیہ بسما شاہ، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، زین سکھیرا، راؤ شکیل، شوکت علی اور عبداللہ کھوکھر کے انکم ٹیکس گوشوارے، جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں