لاہور میں نالے سے 10 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

بچے کی لاش کم از کم 15 روز پرانی ہے، لاہور پولیس


ویب ڈیسک July 14, 2016
بادامی باغ سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی بچے لاپتہ ہوئے ہیں، مقامی افراد فوٹو: فائل

بادامی باغ میں نالے سے 10 سالہ بچے کی کئی روز پرانی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس کو مقامی افراد کی جانب سے نالے میں ایک مشکوک بوری کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس اہلکار نے موقع پر پہنچ کر بوری کو نالے سے نکالا۔ بوری کھولنے پر اس میں 10 سالہ بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کم از کم 15 روز پرانی ہے، بچے کی موت کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا، اس سلسلے میں حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر قائم کی جاسکے گی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسی علاقے سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی بچے لاپتہ ہوئے ہیں،اس لئے لاش کا تعلق اسی علاقے سے ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔