قمبر شہداد کوٹ اسلحہ چوری کے الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار مقدمہ درج

چوری ہونے والے اسلحے میں ہزاروں گولیاں، راکٹ لانچرز کے گولے اور بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں۔


ویب ڈیسک November 28, 2012
چوری کےاسلحے کی فروخت کے امکان کو رد نہيں کیا جاسکتا، ڈی آئی جی فوٹو: ای پی اے

ڈی آئی جی لاڑکانہ نے قمبر شہداد کوٹ میں پولیس کے مال خانے سے بھاری تعداد ميں اسلحہ چوری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


ڈی آئی جی لاڑکانہ عبدالخالق شیخ نے تحقیقات کا حکم دیا تو پتا چلا کہ چوری ميں 2 پولیس اہلکارملوث ہیں جن کو پکڑ لیا گیا۔ چوری ہونے والے اسلحے ميں ہزاروں گولیاں، راکٹ لانچرز کے گولے اور بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں۔


ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ چوری کےاسلحے کی فروخت کے امکان کو رد نہيں کیا جاسکتا، لاڑکانہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو مال خانوں کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ دینےکا کہا گیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ رات قمبر شہداد کوٹ میں پولیس کے مال خانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ چوری ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |