آرمی چیف نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے جو مسلح افواج پر حملوں میں ملوث ہیں، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک July 14, 2016
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے جو مسلح افواج پر حملوں میں ملوث ہیں، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے اور وہ مسلح افواج پر حملوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ سزا پانے والے دہشت گرد قتل، مسلح افواج پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں قیوم باچا، محمد آصف، محمد طیب، سید اکبر، شہادت، یاسین، عزیزالرحمان ،حسین ڈار، اسحاق ، بہرام شیخ، محمد ایاز اور برکت علی شامل ہیں۔ دہشت گرد قیوم ولد سعید، طیب ولد امیر زادہ اور سید اکبر کالعدم تحریک طالبان کے سرگرم رکن تھے جو مسلح افواج پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سزائے موت پانے والے دہشت گرد محمد آصف، شہادت اور یاسین کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں، ان کے قتل میں ملوث تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں نے دوران ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔