سنجے دت کی بیٹی ترشلا دت نے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی

ترشلا دت نے اپنے وزن میں 8 ماہ کے دوران 30 کلو سے زائد کمی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ترشلا دت نے اپنے وزن میں 8 ماہ کے دوران 30 کلو سے زائد کمی کرکے سب کو حیران کردیا، فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی بیٹی ترشلا دت نے اپنے وزن میں 30 کلو سے زائد کمی کرکے سب کو حیران کردیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی ترشلا دت 27 سال کی خوبرو لڑکی کا روپ دھار چکی ہیں تاہم وہ فلمی دنیا میں جلوہ گر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں جس کے باوجود اپنے موٹاپے کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے اپنے وزن میں کمی کرنے کی ٹھانی۔



ترشلا نے 8 ماہ کی انتھک محنت کے بعد اپنے وزن میں 30 کلو سے زائد کمی کرلی ہے جس کے بعد اب بالکل نیا روپ دھار چکی ہیں جس کے باعث انہیں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔




ترشلا دت نے وزن میں کمی کے لیے کسی قسم کی سرجری سے گریز کرتے ہوئے قدرتی طریقوں پر عمل کیا ہے جس کے لیے انہیں گھنٹوں گھنٹوں جم میں جسمانی مشق کرنی پڑی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ماضی کے بالی ووڈ اداکار چندرا چور سنگھ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا



ترشلا نے ورزش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں کافی احتیاط سے کام لیا اور فاسٹ فوڈ سے مکمل کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے جس کے بعد اب ترشلا کی شخصیت بالکل بدل گئی ہے جس پر سنجے دت کے مداح بھی حیران ہیں۔



دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ترشلا کی نئی تصاویروائرل ہورہی ہیں جس میں ان کے وزن میں کمی کے اقدام کو کافی سراہا جارہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رانی مکھرجی کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

Load Next Story