معروف پاکستانی فوک گلوکار شوکت علی کو دوران پرواز دل کا دورہ

شوکت علی امریکا جارہے تھے کہ اس دوران سینے میں تکلیف کی شکایت پر طیارے کو ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔


ویب ڈیسک July 14, 2016
شوکت علی امریکا جارہے تھے کہ اس دوران سینے میں تکلیف کی شکایت پر طیارے کو ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ فوٹو؛ فائل

WASHINGTON DC: پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کو امریکا جاتے ہوئے دوران پرواز دل کا دورہ پڑگیا جس کے باعث طیارے کو ابوظہبی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پاکستان کے فوک گلوکار شوکت علی ''پاکستان ڈے'' کی تقریبات میں شرکت کے لیے امریکا جارہے تھے کہ دوران پرواز انہیں اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کی شکایت پر پرواز کی انتظامیہ نے ابو ظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور گلو کار کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب گلوکار شوکت علی کے بیٹے محسن شوکت کے مطابق ابوظہبی کے اسپتال میں والد کی انجیوگرافی ہوئی ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ محسن شوکت کا کہنا تھا کہ والد کی طبیعت میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آرہی ہے تاہم جلد صحتیابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |