اویس شاہ اور امجد صابری کیس کی پیشرفت سے مطمئن ہیں آئی جی سندھ
دونوں کیسوں کے بارے میں فوری طور پر میڈیا كو آگاہ نہیں كر سكتے، اے ڈی خواجہ
لاہور:
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے كہا ہے كہ اویس شاہ كے اغوا اور امجد صابری كے قتل كیس میں ہونے والی پیش رفت سے مطمئن ہیں تاہم اس بارے میں فوری طور پر میڈیا كو آگاہ نہیں كر سكتے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم کی امجد صابری کے قتل کی مذمت،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
کراچی میں گورنر ہاؤس سی پی ایل سی كے دفتر میں منعقدہ سیمینار كے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ پولیس كے پاس وسائل كی كمی ہے، اسلام آباد میں 15 ارب روپے مالیت كے كیمرے لگائے گئے ہیں اور اسلام آباد كراچی كے ڈسٹركٹ سے بھی چھوٹا ہے۔ انہوں نے كہا كہ كراچی میں لگے متعدد كیمرے خراب ہیں، رواں سال بجٹ میں جو رقم كیمروں كے لیے مختص كی گئی اس سے مطمئن ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کراچی سے لاپتا
آئی جی سندھ كا كہنا تھا كہ ٹیكنالوجی میں بہتری لاكر جرائم میں كمی لائی جا سكتی ہے۔ ایك سوال كے جواب میں اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اگر ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے كہ اویس شاہ کے اغوا کار اور امجد صابری كے قاتل كراچی میں ہی ہیں تو خود جا كر انہیں پكڑ لیتے۔