شہر بھر میں پولیس کی کارروائیاں 28 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


Staff Reporter November 29, 2012
پولیس نے 28 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر17پستول اور2موبائل فون برآمد کیے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آئی جی سندھ آفس کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس نے پانچوں اضلاع شرقی ، غربی ، جنوبی ، وسطی اور ملیر میں اسٹریٹ کرائمز ، ڈکیتی ، رہزنی ، بھتہ خوری و دیگر سنگین جرائم کی روک تھام کے ضمن میں کی جانے والی کارروائیوں ، چھاپہ مار ایکشن و پولیس مقابلوں کے دوران مجموعی طور پر28ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر17پستول اور2موبائل فون برآمد کیے۔

پانچوں اضلاع کے مختلف تھانہ جات نے گرفتار ملزمان کے خلاف ڈکیتی ، رہزنی ، اسٹریٹ کرائمز ، اسلحہ و منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں