جامعہ کراچی اوردوہا اکیڈمی میں مفاہمتی یادداشت پردستخط

دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال اپنے ملک میں متعلقہ موضوعات پر ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔


Staff Reporter November 29, 2012
دوہا اکیڈمی آف ٹرٹیری اسٹڈیز کے سربراہ نذیر خدا بخش نے کہا کہ پاکستان میں مخدوش سیاسی حالات کے باوجود جمہوریہ موریشس کے طالبعلم یہاں آنا پسند کرتے ہیں. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)اور جمہوریہ موریشس کے تعلیمی ادارے دوہا اکیڈمی آف ٹرٹیری اسٹڈیز ایجوکیشن ٹرسٹ کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان تدریسی تبادلے اور سائنسی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے جبکہ تحقیقی وسائنسی تربیت کے لیے دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان سائنسدانوں، طالبعلموں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا،بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری جبکہ دوہا اکیڈمی آف ٹرٹیری اسٹڈیز کے سربراہ نذیر خدا بخش نے بدھ کو تقریب میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے کہا اس معاہدے سے دونوںممالک کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون مزید بڑھے گا۔

پاکستان کے تمام سیاسی اور سماجی مسائل کا حل تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے، دوہا اکیڈمی آف ٹرٹیری اسٹڈیز کے سربراہ نذیر خدا بخش نے کہا کہ پاکستان میں مخدوش سیاسی حالات کے باوجود جمہوریہ موریشس کے طالبعلم یہاں آنا پسند کرتے ہیں، مفاہمت کی یاد داشت کے مطابق میرین، کیمیکل اور بائیولوجیکل سائنس کے مضامین میں سائنسی تعاون بڑھایا جائیگا ، دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال اپنے ملک میں متعلقہ موضوعات پر ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں