مشتاق احمد کولارڈزکی روایتی بیل بجانے والے چوتھے پاکستانی کا اعزازحاصل
لارڈز میں ہر ٹیسٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹر یا کوئی معروف شخصیت 5 منٹ تک گھنٹی بجا کرکھیل کے آغاز کا اعلان کرتی ہے۔
پاک انگلینڈ لارڈزٹیسٹ کے پہلے دن روایتی بیل بجانے کا اعزاز بولنگ کوچ مشتاق احمدکو سونپا گیا۔
یہ روایت 2007 میں متعارف کرائی گئی تھی، یہاں ہر ٹیسٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹر، منتظم یا کھیلوں کی کوئی معروف شخصیت 5 منٹ تک گھنٹی بجا کرکھیل کے آغاز کا اعلان کرتی ہے، گھنٹی بجانے کیلیے مدعو کیے جانے کو بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے، پاکستان کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز علیم الدین مرحوم، مشتاق محمد اور رمیز راجہ یہ فریضہ انجام دے چکے۔