پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی کانفرنس بلائے حریت قیادت کا ایکسپریس فورم میں اظہار خیال

بھارتی پولیس وفوج عصمت دری کےواقعات میں ملوث ہے، پاکستان اقوام متحدہ کےذریعے دباؤڈالے اور سفارتکار احتجاجاً واپس بلالے


شبیر حسین July 15, 2016
مسئلے کا اہم فریق پاکستان ہے، الطاف بٹ، شیخ متین، پرویز احمد، عبدالمجید، شیخ یعقوب، خادم شاہین، عبدالحمید لون کی گفتگو ۔ فوٹو : راجا مدثر

PESHAWAR: کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا اہم فریق اور آزادی کشمیر کے مقدمہ میں کشمیریوںکا واحد وکیل ہے،حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں حریت پسند کشمیری رہنما برہان الدین وانی اور دیگر درجنوں معصوم کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں کے واقعہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے فوری طور پر عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے۔

ان خیالات کا اظہارکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں الطاف احمد بٹ،شیخ عبدالمتین،پرویز احمد شاہ ایڈوکیٹ، عبدالمجید ملک،شیخ محمد یعقوب،خادم حسین شاہین اور عبدالحمید لون نے ایکسپریس فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔الطاف احمد بٹ نے کہا برہان الدین اور دیگر معصوم کشمیریوںکی بہیمانہ قتل نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی ہے، اس واقعہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگرکرنے کیلئے فوری طور پر عالمی کشمیرکانفرنس بلائی جائے جس میں دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں، سفارتکاروں ،انسانی حقوق کی تنظمیوں اور مندوبین کو مدعوکیا جائے تاکہ ہندوستان کا مکروہ چہرہ سامنے لایا جاسکے اور اقوام عالم کے ذریعے ہندوستان پر دباؤ بڑھایا جا سکے کہ وہ اپنی رویتی ہٹ دھرمی چھوڑکرکشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا موقع دے۔

۔شیخ عبدالمتین نے کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموںکی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے972 افسران اور اہلکار مقبوضہ وادی میں ماورائے عدالت قتل،جبری گمشدگی، ٹارچر اور عصمت دری کے کیسز میں ملوث پائے گئے ہیں ۔عبدالمجید ملک نے کہااگرچہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات ہوتے رہے ہیں لیکن کشمیری عوام نے کبھی بھی ان انتخابات کو تسلیم نہیں کیا۔پرویزاحمد شاہ ایڈوکیٹ نے کہا تقسیم ہند کے موقع پرکشمیر براہ راست تاج برطانیہ کے ماتحت نہیں تھا بلکہ آزاد ریاست تھی ۔شیخ محمد یعقوب نے کہا فوری طور پر عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔

خادم حسین شاہین نے کہا کہ ماضی میں کشمیریوںکی تحریک آزادی کو پاکستان سپانسرڈ تحریک کہہ کرکچلنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن اب دنیا کو معلوم ہوچکا ہے کہ کشمیرکی تحریک آزادی کشمیری عوام کی اپنی تحریک ہے،شہید برہان الدین نے ثابت کردیا ہے کہ آزادی کشمیرکی تحریک حقیقی اور کشمیری عوام کی تحریک ہے۔عبدالحمید لون نے کہا مقبوضہ کشمیر میں برہان الدین اور دیگرکی شہادت نے بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |