اسٹیل ملز اور3 پاورکمپنیوں کے حصص کی نجکاری کی منظوری

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹرول اور مینجمنٹ حکومت کے پاس رہے گی، اجلاس میں فیصلہ


Numainda Express July 15, 2016
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹرول اور مینجمنٹ حکومت کے پاس رہے گی، اجلاس میں فیصلہ: فوٹو : فائل

کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی) نے کوٹ ادو پاور کمپنی(کیپکو)، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) اور پاکستان اسٹیل ملزکے حصص کی نجکاری کی منظوری دیدی ہے اسکے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن لمیٹڈ(پی آئی اے) کی ری اسٹرکچرنگ کیلیے تجاویز اور پی آئی اے سی ایل بارے 7 مئی 2006 کو کیے جانے والے فیصلے پرمکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے سی ایل کی کارپوریٹائزیشن پراسیس کو مکمل کرنے اور پی آئی اے سی ایل کے کور اور نان کور بزنس کو الگ الگ کیا جائیگا کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے نجکاری پلان اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے پراسیس بارے ہونیوالی پیشرفت بارے تفصیلی طور پر آگاہ اجلاس میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے کوٹ ادو پاور کمپنی کی اسٹرٹجک سیل کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

جس کے تحت کیپکومیں حکومتی حصص کی واپڈا کے ذریعے نجکاری کی جائے گی اور واپڈا کیپکو کے 35کروڑ 43لاکھ 11ہزار 133روپے مالیت کے شیئرز جاری کریگا اس کے علاوہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی) نے نجکاری کمیشن کو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)اور فیصل آباد الیکٹرک سُپلائی کمپنی(فیسکو)کے شیئرزابتدائی پبلک آفرنگ(آئی پی او)کے ذریعئے اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کروانے کی اجازت دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹرول اور مینجمنٹ حکومت کے پاس رہے گی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی مالی و انتظامی صورتحال بارے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کو دینے کی پیشکش کی گئی تھی مگر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ وفاقی حکومت کی بھرپور کوشش کے باوجود سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز لینے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے کی جانیوالی پیشکش بارے سنجیدہ نہیں ہے اس لئے سی سی او پی نے نجکاری کمیشن کو پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے حوالے سے پیشرفت کرنے کی اجازت دیدی ہے اور پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے پلان کے مطابق پیشرفت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈارنے ہدایت کی ہے کہ اداروں کی نجکاری پراسیس میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

علاوہ ازیںوفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ایک بار بھر عزم کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے بجلی کی قلت دور کرنے کیلیے داسوہائیڈرو پاور پروجیکٹس سے متعلق تمام ایشوز جلد حل کرکے اس منصوبے کو مقررہ معیاد میں مکمل کریگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز یہاں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں