پاکستان سمیت دنیا بھرکے رہنماؤں کی فرانس میں حملے کی شدید مذمت

انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے مشکل کی اس گھڑی میں فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک July 15, 2016
امریکی صدر باراک اوباما نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے فرانس کو تعاون کی پیش کش کردی۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے فرانس کے قومی دن کی تقریبات پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے بھی نیس حملے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا اور فرانس کو حملے میں تعاون کی پیش کش کر دی۔ برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم تھریسامے نے بھی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعٖظم نے بھی حملے پر فرانیسی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کی ہے جب کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فرانس میں ایک اور دردناک حملہ ہو گیا، ہم کب سیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد ہلاک

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے فرانس میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، ہمارے جذبات اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا لیکن دہشت گردی کے خلاف کے لئے پر عزم ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ بڑی تعداد میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، سر زمینِ عالم سے ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے دہشت گردی اور ظلم و جبر کے خاتمے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس میں خود کش حملوں اور فائرنگ سے 130 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

واضح رہے کہ فرانسیسی شہرنیس میں قومی دن کی تقاریب جاری تھیں کہ ٹرک میں سوار حملہ آور نے پہلے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی اور پھر اتر کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |