رنویرنے دپیکا سے شادی کے سوال کو خوبصورتی سے ٹال دیا

فلم کی شوٹنگ کے بعد نیند بھی پوری نہیں ہوئی اور میڈیا نےشادی سےمتعلق سوالوں کی بوچھاڑ کردی ہے، اداکار کا جواب


ویب ڈیسک July 15, 2016
رنویر سنگھ متعدد بار ڈپمل گرل سے محبت کا اظہار کر چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ نے ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ شادی کے سوال کو بڑی مہارت سے ٹال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں دپیکاپڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ چلا آ رہا ہے، رنویرسنگھ متعدد بارڈپمل گرل سے محبت کا اظہاربھی کرچکے ہیں تاہم دپیکا نے کبھی بھی بالی ووڈ اداکارسے اپنے تعلق کا برملا اظہارنہیں کیا لیکن اس بارجب رنویرسنگھ نے دپیکا سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا توانھوں نے اسے خوبصورتی سے ٹال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر اور دپیکا نے خاموشی سے منگنی کرلی

اداکاررنویرسنگھ ہدایتکارادتییہ چوپڑا کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد جب ممبئی ائیرپورٹ پر پہنچے تو ان سے دپیکا پڈوکون کے ساتھ اگلے سال ہونے والی شادی کے حوالے پوچھا گیا جس پر اداکارنے سوال کو نظراندازکرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی تو اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے آیا ہوں، ابھی تک ٹھیک سے نیند بھی پوری نہیں ہوئی اورآپ لوگوں نے آتے ہی شادی کے حوالے سے سوالوں کی پوچھاڑکردی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون رنویرسنگھ کے ڈرائیورکی ''بھابھی جی'' بن گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رنویرسنگھ اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کی خاموشی سے منگنی کرنے کی خبر بھی میڈیا کی زینت بنی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں