کراچی کوبل بورڈزسے پاک کرنے کیلئے21 جولائی تک کی حتمی ڈیڈ لائن

21 جولائی تک غیرقانونی بورڈزنہیں ہٹائے گئے تومتعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کے فرد جرم عائد کریں گے، ریمارکس


ویب ڈیسک July 15, 2016
اب تک بل بورڈزلگے ہیں اورعدالتی حکم پرعملدرآمد نہیں ہوا، ریمارکس:فوٹو:فائل

WASHINGTON: سپریم کورٹ نے شہر قائد کو بل بورڈزسے پاک کرنے کے لئے سندھ حکومت کو 21 جولائی تک کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےغیرقانونی بل بورڈزاورہورڈنگز کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ شہرقائد سے بل بورڈزہٹا دیے گئے ہیں جس پرجسٹس امیرہانی مسلم نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب تک بل بورڈزلگے ہیں اورعدالتی حکم پرعملدرآمد نہیں ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے کراچی میں ہورڈنگز ہٹانے کے لئے توسیع کی درخواست مسترد کردی

جسٹس امیرہانی مسلم نے حکم دیا کہ اگر21 جولائی تک غیرقانونی بورڈزنہیں ہٹائے گئے تومتعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد کریں گے۔ عدالت نے کراچی کو بل بورڈز سے پاک کرنے کے لئے سندھ حکومت کو 21 جولائی تک حتمی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 22 جولائی کورپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کراچی کے تمام گرین بیلٹ پرلگے سائن بورڈ 15 روزمیں ہٹانے کا حکم

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |