اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کرائے ملیحہ لودھی

کشمیر کی کشیدہ صورتحال پورے خطے کے امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک July 15, 2016
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کرکےکشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہےعالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی فوٹو : فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کی ماروائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کرائے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یونائیٹیڈ نیشن کے انڈرسیکرٹری جنرل ایڈمنڈمولیٹ سے ملاقات کی جس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانیت کی تذلیل ہے جب کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کرکے وہاں کے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اس لئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے نہتے کشمیریوں کے ماروائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کرائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت پر شدید احتجاج

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پورے خطے کے امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |