آزادکشمیرمیں انتخابات پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان

لاہورسمیت صوبے بھرمیں آج سے25 جولائی تک اسلحہ کی نمائش، 5 سے زائد افراد کےجمع ہونے اورجلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی۔


ویب ڈیسک July 15, 2016
لاہورسمیت صوبے بھرمیں آج سے25 جولائی تک اسلحہ کی نمائش، 5 سے زائد افراد کےجمع ہونے اورجلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی۔ فوٹو:فائل

NEW DELHI: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے باعث پنجاب میں تخریب کاری کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو دفعہ 144 کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں آج سے 25 جولائی تک اسلحہ کی نمائش، 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے اور جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں