کشن گنگا ڈیم پرپاک بھارت مذاکرات ناکام پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ

بھارت نے دونوں متنازعہ منصوبوں پرمذاکرات کی دعوت دی تھی تاہم وہ پاکستان کے تحفظات دور نہ کرسکا، خواجہ آصف


ویب ڈیسک July 15, 2016
سیکرٹری پانی وبجلی کی قیادت میں 8 رکنی وفد بھارت گیا جہاں نئی دلی میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہوئے،خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

کشن گنگا ڈیم اورریٹل منصوبوں پرپاک بھارت کے ڈھائی سالہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کشن گنگا ڈیم اورریٹل منصوبوں پرپاک بھارت کے ڈھائی سالہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے دونوں متنازعہ منصوبوں پرپاکستان کومذاکرات کی دعوت دی تھی جس کے بعد سیکرٹری پانی وبجلی کی قیادت میں 8 رکنی وفد بھارت گیا جہاں نئی دلی میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کشن گنگا ڈیم کا معاملہ ''نیوٹرل ایکسپرٹ ''کے پاس لے جانے کا فیصلہ

خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کل اور آج پاک بھارت مذاکرات ہوئے لیکن بھارت 2 روزہ مذاکرات میں پاکستان کے تحفظات دورنہ کرسکا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیرپر اعتراض کیا تھا کہ بھارت کااس ڈیم پر323میگاواٹ بجلی پیداکرنےکامنصوبہ ہےجس سے پاکستان میں زیرتعمیر969 میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی کامنصوبہ بری ظرح متاثرہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔