گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ادارہ امراض قلب میں داخل

ڈاکٹرعشرت العباد کونماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دل میں گھبراہٹ محسوس کرنے پر اسپتال لے جایا گیا، ترجمان گورنر ہاؤس


ویب ڈیسک July 15, 2016
گورنر سندھ کی انجیو گرافی نارمل ہے تاہم انہیں آج رات اسپتال میں ہی رکھا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر ادارہ امراض قلب ڈاکٹرحمیداللہ : فوٹو : فائل

DUBLIN: گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو دل میں گھبراہٹ محسوس کرنے پر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کراچی کے ادارہ برائے امراض قلب میں داخل ہوگئے ہیں، ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہی گورنر سندھ کو دل میں گھبراہٹ محسوس ہوئی جنہں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر ادارہ امراض قلب ڈاکٹرحمیداللہ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کے ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے ہیں ان کی انجیو گرافی نارمل ہے تاہم انہیں آج رات اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے ادارہ امراض قلب جا کر گورنرسندھ کی عیادت کی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں