گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ادارہ امراض قلب میں داخل
ڈاکٹرعشرت العباد کونماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دل میں گھبراہٹ محسوس کرنے پر اسپتال لے جایا گیا، ترجمان گورنر ہاؤس
DUBLIN:
گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو دل میں گھبراہٹ محسوس کرنے پر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کراچی کے ادارہ برائے امراض قلب میں داخل ہوگئے ہیں، ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہی گورنر سندھ کو دل میں گھبراہٹ محسوس ہوئی جنہں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر ادارہ امراض قلب ڈاکٹرحمیداللہ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کے ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے ہیں ان کی انجیو گرافی نارمل ہے تاہم انہیں آج رات اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے ادارہ امراض قلب جا کر گورنرسندھ کی عیادت کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔