کشمیریوں کی شہادت پربھارتی اداکار انوپم کھیر کا اندر کا انتہا پسند ہندو سامنے آگیا

انوپم کھیر نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر پرمارے جانےوالےکشمیری پنڈتوں کی تصاویر پوسٹ کیں


ویب ڈیسک July 15, 2016
انوپم کھیر کو ٹوئٹر پر مارے جانے والے کشمیری پنڈتوں کی کئی عرصے پرانی تصویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے، فوٹو:فائل

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اپنی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے کشمیری پنڈتوں کی تصاویر پوسٹ کیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انوپم کھیر کی جانب سے یہ ٹویٹ ایسے وقت سامنے آئی جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہاؤں کو چھورہے ہیں اور مقبوضہ وادی میں صرف ایک ہفتے کے دوران تقریباً 40 کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں لیکن انوپم کھیر نے بھارتی جنتا پارٹی سے وفاداری اور اپنی متعصبانہ ہندو سوچ کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف تمام بھارتی مظالم نظرانداز کردیئے بلکہ مبینہ طور پر 26 سال پرانی تصاویر اس انداز سے ٹوئٹر پر شیئر کرائیں جیسے یہ حالیہ دنوں ہی کا واقعہ ہو۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستان کے لئے انوپم کھیر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا رکن ہونے کا ثبوت دے دیا

بھارتی اخبار ''انڈین ایکسپریس'' کے مطابق یہ تصویر ممکنہ طور پر واندھاما سانحے کی ہے جو 1998ء میں ہوا تھا اور اس صورت میں بھی یہ تصویر 18 سال پرانی بنتی ہے۔

https://twitter.com/AnupamPkher/status/752793181331357696



اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارت کا کھانے والے عدم برداشت کی باتیں نہ کریں، انوپم

ٹوئٹر پر انوپم کھیر کے درجنوں فالوورز نے اس ٹویٹ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ''غیر ذمہ دارانہ'' قرار دیا اور کہا ہے کہ اس کی وجہ سے قتلِ عام اور فساد کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

دیپک باجپائی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ان تصاویر کو اس طرح شیئر کرنا انتہائی غیرذمہ داری ہے، اس طرح کی تصاویر لگانے سے انوپم کھیر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی تصاویر سے وہاں مزید تشدد میں اضافہ ہوگا۔

https://twitter.com/AMadumoole/status/752808376241979392

عبداللہ مدومول نے بھی انوپم کھیر کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پرانی لاشوں کی تصاویر لگانا خود غرضی کا پرچار کرنا ہے جس پر اداکار کو شرم آنی چاہیے۔

https://twitter.com/denNehaSingh/status/752794072352493568

ایک اور ٹوئٹر صارف نے انوپم کھیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عمل سے کیا عوام کو انتقام پر اکسانا ہے جب کہ انوپم کھیر ان تصاویر کے پیچھے اپنے مقاصد ظاہر کریں۔



ڈاکٹر نارائن روپانی نے بھی بھارتی اداکار کی ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اس طرح کی تصاویر شیئر کرنے کا نہیں، جب گھر میں آگ لگی ہوئی ہے تو پھر اس میں کیوں تیل ڈالا جارہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اداکارانوپم کھیرکو سری نگر ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہانی وانی کی شہادت کے بعد سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اب تک قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 39 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جب کہ وادی میں ایک ہفتے سے کرفیو بھی نافذ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |