محمد عامر کے چوکے مارنے پر انگلش بولرغصے میں آگئے
عامر نے 3 چوکے لگائے تو اسٹارٹ براڈ اورکرس ووکس نے انہیں ایک کے بعد ایک باؤنسر مارنا شروع کردیں
KARACHI:
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بلے بازی کے دوران جیسے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا تو انگلش بولر غصے میں آگئے۔
لارڈز گراؤنڈ کی کریز پر آنے کے بعد محمد عامر نے فاسٹ بولر اسٹارٹ براڈ کا سامنا کیا اور پہلی ہی گیند پر چوکا جڑدیا جس کے بعد دوسرے اوورز میں کرس ووکس کو محمد عامر نے ایک ہی اوور میں 2 چوکے لگائے تو انگلش بولر غصے میں آگئے اور اسٹارٹ براڈ اور کرس ووکس نے انہیں ایک کے بعد ایک باؤنسر مارنا شروع کردیں۔
اسٹارٹ براڈ کے اوور میں ایک باؤنسر محمد عامر کے ہیلمٹ پر لگا جس سے ہیلمٹ ٹوٹ گیا تاہم وہ اس کی پرواہ کئے بغیرجارحانہ انداز سے انگلش بولرز کا سامنا کرتے رہے لیکن اسٹارٹ براڈ کی باہر جاتی گیند کو کھیلتے ہوئے 12 رنز پر وہ دوسری سلپ پر کیچ دے بیٹھے۔