محکمہ داخلہ پنجاب کا صوبے میں افغان پناہ گزینوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کا حکم

صوبے میں غیر قانونی افغان مارکیٹیں بند کردی جائیں، محکمہ داخلہ کی ہدایات


ویب ڈیسک July 15, 2016
صوبے میں غیر قانونی افغان مارکیٹیں بند کردی جائیں، محکمہ داخلہ کی ہدایات، فوٹو؛ فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں افغان پناہ گزینوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ مکان مالکان افغان کرایہ داروں کی تفصیل تھانوں میں جمع کرائیں، غیر قانونی افغان مارکیٹیں بند کردی جائیں جب کہ مساجد اور مدارس میں تعینات افغان پیش اماموں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ملک میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کردی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں