سلمان خان کا اپنی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ

معاہدے میں سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ بھی شامل ہے۔


ویب ڈیسک July 15, 2016
معاہدے میں سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ بھی شامل ہے۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے معروف بھارتی ٹی وی چینل سے اپنی فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا جس کے بعد ان کی سیٹلائٹ رائٹس کی ڈیل بھارتی فلم نگری کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلمیں جہاں ریکارڈ بزنس کرتی ہیں وہیں ان کی فلموں کی ریلیز سے قبل سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت بھی فلم کی کمائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی لیے بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فلموں کی ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت کی سب سے بڑی ڈیل کرکے خود کو بالی ووڈ کا سلطان ثابت کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ریتک کی6فلموں نے ریلیز سے پہلے 550 کروڑ کمالیے

سلمان خان نے بھارت کے معروف ٹی وی چینل سے اپنی فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد ان کی 10 فلموں نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ایک ہزار کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے جس میں سلو میاں کی نئی آنے والی فلم ''ٹیوب لائٹ'' بھی شامل ہے جب کہ اداکار کے بھارتی ٹی وی سے سیٹلائٹ رائٹس کے معاہدے کو فلم نگری کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے۔ سلمان خان نے سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت کی سب سے بڑی ڈیل کرکے شاہ رخ خان ، عامر خان اور ہریتیک روشن سمیت بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار ہریتیک روشن نے اپنی 6 فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس 550 کروڑ میں فروخت کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔