پنجاب حکومت کا عبدالستار ایدھی کی خدمات تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو سمری ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر تعلیم رانا مشہود


ویب ڈیسک July 15, 2016
ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو سمری ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر تعلیم رانا مشہود ، فوٹو؛ فائل

پنجاب حکومت نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عبدالستار ایدھی کی خدمات کو پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عبد الستارایدھی کے یوم وفات کو قومی یوم انسانیت قراردینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو نصاب میں شامل کرنے کے لیے ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ احمد علی کمبو کو سمری ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو پرپوزل دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے نے "عبدالستار ایدھی ایوینیو" کے نام سے منسوب شاہراہ کا بورڈ نصب کردیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔