ٹرانزٹ ٹریڈ افغانستان سے انگریزی فارم کے اجرا کی درخواست

دستاویز دری اور پشتو میں پیش کی جارہی ہیں، آسانی کیلیے انگریزی استعمال کی جائے، پاکستان


Khususi Reporter November 29, 2012
جائزہ لیں گے، کابل، ضمانتی رقم کی واپسی کیلیے تاجروں سے ٹی ون فارم بطور جی ڈی لیا جائیگا، دستاویز فوٹو: فائل

پاکستان نے افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق فارمز اور دیگر دستاویزات انگریزی میں جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ افغان کسٹمز حکام کی طرف سے ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق سامان کی ترسیل اور اسکی کراس بارڈر سرٹیفکیٹ سے متعلق تمام تر فارم اور دستاویزات کو دری اور پشتو زبان میں جاری کیے جارہے ہیں، پاکستانی کسٹمز حکام کے سمجھنے میں آسانی کیلیے کہا گیا کہ افغان کسٹمز حکام فارم اور دستاویزات میں دری اور پشتو کے ساتھ انگریزی زبان کو بھی شامل کیا جائے جس پر افغان حکام نے معاملے کاجائزہ لینے اور متعلقہ اتھارٹیز سے تبادلہ خیال کے بعد پاکستان کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دستاویز کے مطابق افغانستان نے بھی پاکستان سے درخواست کی ہے کہ افغان تاجروں کو انشورنس گارنٹی کی رقم جاری کرنے کیلیے پاکستان کسٹمز حکام کو افغان ڈاکیومنٹ ٹی ون فارم کو بطور جی ڈی تسلیم کیا جائے جس پر پاکستان نے اتفاق کیا کہ افغان درآمد کنندگان کو افغان کسٹمز حکام کا تصدیق شدہ ٹی ون فارم فراہم کرنے پر انشورنس گارنٹی جاری کردی جائے گی تاہم اس فارم میں یہ بتایا جائے گا کہ فارم میں درج کنسائنمنٹ متعلقہ کسٹمز اسٹیشنز سے پاکستانی سرحد پار کرکے افغانستان پہنچ گئی ہے، ساتھ ہی کنسائنمنٹ کے افغانستان میں داخل ہونے کا کراس بارڈر سرٹیفکیٹ دیا جائیگا۔

دستاویز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان افغان درآمد کنندگان کی پھنسی ہوئی انشورنس گارنٹیز بھی جلد ازجلد جاری کرنے کیلیے میکنزم وضع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں